اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدراور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹوکی 39ویں برسی پر اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جمہوریت، شہری آزادیوں اور صوبائی خود مختاری کے لئے پارٹی پرعزم رہے گی۔ان کاکہناتھاکہ 18ویں ترمیم پر تمام صوبے متفق ہیں ‘سیاسی اتفاق رائے کا احترام نہ کرنا اور آئین سے کوئی غیرآئینی کھلواڑ کرنا سیاسی تباہی ہوگا‘جمہوریت اور صوبائی خود مختاری کی حفاظت کریں گے ‘تبدیلی ووٹ کے ذریعے آنی چاہئے ۔سابق صدرنے کہاکہ شہید بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا جس کی بنیاد انسانی حقوق اور صوبائی خودمختاری کے اصولوں پر ہے۔سابق صدر نے متنبہ کیا کہ سیاسی اتفاق رائے کا احترام نہ کرنا اور آئین سے کوئی غیرآئینی کھلواڑ کرنا سیاسی تباہی ہوگا۔ آج ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی آئیڈلز پر چلنے کا عزم کرتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت، فرد کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کی حفاظت کریں گے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور تبدیلی ووٹ کے ذریعے بشکریہ روزنامہ جنگ