آزاد امیدواروں کی سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری دن

0
462

آزاد امیدواروں کے لیے سیاسی جماعت میں شمولیت کا آج آخری دن ہے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہوئے، کامیاب امیدواروں کو پولنگ کے 10روز میں انتخابی اخراجات جمع کرانے ہوتے ہیں۔ اعلامیے میں مزید کہاگیا ہے کہ امیدوار کو پارٹی میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کرانا ہو گا، پارٹی لیڈر آزاد امیدواروں کی شمولیت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن 11اگست کو جاری کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here