آصفہ بھٹو نے فیصلہ تبدیل کرلیا

0
921

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے الیکشن 2018ء میں حصہ لینے سے متعلق فیصلہ تبدیل کرلیا ۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو عام انتخابات کے بجائے قومی اسمبلی کے لئے ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گی ،وہ کس حلقے سے انتخاب لڑیں گی ؟اس حوالے سے معاملات طے ہونا باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو ممکنہ طور پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو 2 جیتنے والی نشستوں میں سے ایک خالی ہونے والی سیٹ سے انتخاب لڑایا جاسکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لیاری اور لاڑکانہ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں، وہ لاڑکانہ کی آبائی سیٹ رکھنا چاہتے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو لیاری کو اپنا حلقہ بنانا چاہتی ہیں، اس لئے لیاری سے ضمنی الیکشن لڑیں گی۔ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو کو لیاری کاحلقہ دینےکی وجہ سے انہیں عام انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here