اجے دیوگن سے خاص رشتہ ہے: تبو

0
944
اجے دیوگن سے خاص رشتہ ہےتبو
اجے دیوگن سے خاص رشتہ ہےتبو

وجے پتھ سے ہندی فلموں میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سنجیدہ اداکارہ تبو کا دو دہائیوں سے زیادہ طویل فلمی کیریئر ہے۔ لیکن وہ کام کے پیچھے بھاگنے والی اداکاراؤں میں سے نہیں ہیں۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘مجھے کام کرنے کا ہی شوق نہیں ہے۔ میں صرف اپنے لوگوں کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، جہاں پر میں موج مستی کر سکوں، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں۔’

اجے دیوگن نے میری شادی نہیں ہونے دی: تبو

تبو اورگلیمرس کردار، مسان بالآخر ریلیز

تبو، گولمال 4

ناظرین کو خوش نہیں رکھا جا سکتا

مقبول، فتور، چاندنی بار اور حیدر جیسی فلموں میں سنجیدہ کردار ادا کرنے والی تبو کافی عرصے سے کسی مزاحیہ فلم میں کام کرنا چاہتی تھیں اسی لیے انھوں نے روہت شیٹھی کی گول مال فور کا حصہ بننے کی ہامی بھری ہے۔ تبو کا کہنا ہے کہ بھلے وہ کامیڈی فلم میں کام کر رہی ہیں لیکن ان کا کردار سنجیدہ نوعیت کا ہے۔

تبو کا کہنا ہے کہ جب وہ سنجیدہ کردار ادا کرتی ہیں تو ان کے مداح ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ مزاحیہ فلموں کا حصہ کیوں نہیں بن رہیں اور مزاحیہ فلموں میں کام کرنے پر سنجیدہ کردار کی توقع رکھتے ہیں۔

تبو سمجھتی ہیں کہ ناظرین کوکبھی خوش نہیں رکھا جا سکتا، لہٰذا وہ صرف اپنے دل کی بات سن کر فلموں کا انتخاب کرتی ہیں۔

تبو، گولمال 4

ایک سال میں ایک فلم

فلموں میں کم کام کرنے کے سوال پر تبو نے کہا کہ ‘میرے دور کی کتنی اداکارائیں ہیں جو فلموں میں کام کر رہی ہیں؟ میں سال میں ایک فلم تو کر رہی ہوں۔’گول مال فور‘ میں تبو اپنے خاص دوست اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ ان کا اور اجے دیوگن کا ایک خاص رشتہ ہے۔

تبو کے مطابق اجے دیوگن اور انھوں نے کریئر کے ہر پڑاؤ پر ایک ساتھ کام کیا ہے اس لیے انھیں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے میں سہولت رہتی ہے۔

تبو، گولمال 4

تبو اپنے فلمی کریئر میں امیتابھ بچن کے ساتھ رومانوی فلم ‘چینی کم’ کو سنگ میل سمجھتی ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس فلم کے بعد ایسی جوڑیاں بننی شروع ہوئیں جس میں عمر کا فرق آدھا تھا اور جو ذرا ‘ہٹ کر’ تھیں۔

اپنے 20 سال کے فلمی کریئر میں تبو نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں لیکن انھوں نے طے کیا ہے کہ وہ کبھی آپ بیتی نہیں لکھیں گی۔

روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی گول مال فور میں تبو کے علاوہ اجے دیوگن، ارشد وارثی، پرینیتی چوپڑا، تشار کپور اور کنال کھیمیو بھی شامل ہیں۔ یہ فلم 20 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

#Source by BBC URDU

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here