اسسٹنٹ کمشنرایف بی آرسید جواد مہدی ڈی پی او گجرات سے ملاقات

0
487

گجرات(اسمائیل خرم )اسسٹنٹ کمشنرایف بی آرگجرات سید جواد مہدی نے گزشتہ روز ڈی پی او گجرات عمرسلامت سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی اورانہیں ضلع گجرات میں ٹیکس ریٹرننگ کے حوالے سے گوشوارے سال2021انکم ٹیکس آگاہی مہم بارے تفصیلاً آگاہ کرتے ہوئے دیگراہم اموربارے بریفنگ دی ،سید جواد مہدی کاکہناتھاکہ ٹیکس کی ادائیگی ہم سب کاقومی فریضہ ہے اور تمام ذمہ دارشہریوں کو 30ستمبرتک اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواکر ذمہ دارپاکستانی ہونے کاثبوت دیناچاہیے تاکہ ملکی تعمیروترقی میں کردارادا کیاجاسکے،انہوں نے کہاکہ ٹیکس ریٹرن فائل مہم کے دوران شہری بھرپورذمہ داری کامظاہرہ کررہے ہیں اورہماری پوری کوشش ہے کہ 30ستمبرسے پہلے یہ عمل مکمل ہوجائے تاکہ بعد میں ٹیکس گزاروںکومشکلات کاسامنانہ کرنا پڑے اس موقع پر ڈی پی اوعمرسلامت نے اسسٹنٹ کمشنرایف بی آر سید جواد مہدی کواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس کے تمام آفیسران وملازمین اپنے گوشوارے تیس ستمبر سے پہلے فوری جمع کرائیں جس کے ا نہوںنے موقع پراحکامات جاری کیے ڈی پی او عمرسلامت نے کہاکہ انشاءاللہ آئندہ بھی ہمارا بھرپورتعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here