اسلام آباد میں فائرنگ

0
416

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق راول روڈ پر اسلحہ ڈیلر کی دکان میں گھس کر 2 دکانداروں کو قتل کیا گیا جبکہ غوری ٹاؤن میں کار سے بینک پر فائرنگ اور بینک گارڈ کی جوابی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوئے،ایک شخص شدید زخمی ہے۔
لاشوں اور زخمی کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here