لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ہاؤس میں آگ لگ گئی، جس سے قیمتی سامان جل کر تباہ ہو گیا،آتشزدگی سے عمارت کی دیواروں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ہاؤس پنجاب میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ، آگ لگنے کی اطلاع صبح گیارہ بج کر چالیس منٹ پر دی گئی تھی ، جس کے بعد ریسکیو نے 20 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تھا ۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ گھر کے اندر موجود قیمتی فرنیچر اور دیگر سامان بھی جل کر تباہ ہوگیا ہے ۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی سے12 صوفے ، 32پردے 18 کرسیاں،3بیڈاورمیٹرس بھی جل گئے۔
واضح رہےکہ 16اگست کو پنجاب کے نئے اسپیکر کا انتخاب ہوا تھا مگر تاحال سابق اسپیکرنےسرکاری رہائشگاہ نہیں چھوڑی اور اسپیکر ہاؤس تاحال سابق اسپیکر رانا محمداقبال کےقبضہ میں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ہاوس رانامحمد اقبال کے3 صاحبزادوں کےزیر استعمال ہےجبکہ اسپیکر کی رہائش گاہ کابجلی کابل بھی 15لاکھ روپےواجب الادا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق اسپیکر نے سرکاری گاڑی بھی 2 روز قبل ہی واپس کی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ