سرائے عالمگیر (ارشدقاضی)سینئر صحافی و سرپرست اعلیٰ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر راجہ محمد انور نے کہا ہے کہ اصل حقائق کی آگاہی سے ہی افواہوں اور بے یقینی کی صورتحال کو ختم کیا جاسکتا ہے افواہوں اور بے یقینی کے ماحول کا معاشرہ پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو پر امن فضا اور قومی اتحاد کیلئے نقصان دہ ہوتا ہےراجہ محمد انور نے کہا صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے جمہوری اداروں ، سماجی شعبہ جات اور عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں شروع ہونے والے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے میڈیا بھر پور خدمات سرانجام دے رہا ہے انہوں نے کہا صحافت نے جمہوریت کے قیام ، تسلسل اور استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں جو قابل ستائش ہیں ۔