افریقا میں خونخوار شیروں کے ایک حملے کے بعد ان سے ڈر کر سینکڑوں بھینسیں دریا میں کود گئیں، جن میں سے 400بھینسیں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔
افریقی ملکوں بو ٹسوانا اور نمیبیا کے درمیان واقع دریا میں 400 بھینسوں کے ڈوب کر ہلاک ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر شیر بھینسوں کے اس ریوڑھ کا پیچھا کر رہے تھے جس کی وجہ سے یہ بھاگتی ہوئی دریا میں کود گئیں۔
دریا میں بھگدڑ مچنے پر بھینسیں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑیں اور پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گئیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ