افواج پاکستان نے پوری قوم کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے عید کے پیغام میں دعا دی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور ترقی عطا فرمائے۔ دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دی ہے۔ادھر نیول چیف اور ائیر چیف کی جانب سے بھی قوم کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ