اللہ ہم کورمضان کی رحمتں اور برکتیں حاصل کرنیکی توفیق عطا فرمائے ثقلین نوشاہی

0
940

سرائے عالمگیر ( کلیم شاہ )ناظم نشرو اشاعت تحریک لبیک یارسول اللہﷺ یونین کونسل جنجیل حافظ ثقلین نوشاہی نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک قمری مہینوں میں سے نواں مہینہ ہے اللہ تعالی ٰ نے اس ماہ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے روزہ وہ عظیم فریضہ ہے جس کو رب ذوالجلال نے اپنی طرف منسون فرمایا ہے اور قیامت کے دن رب تعالیٰ اس کا بدلہ اور اجر بغیر کسی واسطہ کے بذات خود روزہ دار کو عنایت فرمائیں گا ،حدیث مبارک میں ہے کہ رمضان ایسا مہینہ ہے کہ اس کے اول حصہ میں حق تعالی ٰ کی رحمت برستی ہے جس کی وجہ سے انوار و اسرار کے ظاہر ہونے کی قابلیت و استعداد پیدا ہو کر گناہوں کے ظلمات اور معصیت کی کثافتوں سے نکلنا میسر ہوتا ہے اور اس مبارک ماہ کا درمیانی حصہ گناہوں کی مغفرت کاسبب ہے اور آخری حصہ دوزخ کی آگ سے آزادی کا ہے اللہ تعالی ہم سب کو رمضان المبارک کی فضلیت اور رحمت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here