اسلام آباد (سید ندیم نوشاہی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبوں اور اضلاع کے تناسب سے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 870، سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 1 کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 اور بلوچستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔ اسی طرح فاٹا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154، اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 اور بہاولپور میں کل ووٹر کی تعداد 18 لاکھ 81 ہزار ہے۔ملک بھر میں سب سے زیادہ ووٹرز صوبہ پنجاب میں ہیں، ووٹرز کے لحاظ سے ملک بھر میں سب سے بڑا ضلع لاہور ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 53 لاکھ 98 ہزار 623 ہے۔ پنجاب میں سب سے کم ووٹرز ضلع حافظ آباد میں 6 لاکھ 84 ہزار 447 ہیں۔سندھ میں سب سے زیادہ ووٹرز کراچی سنیٹرل میں 18 لاکھ 60 ہزار 137 ہیں اور سندھ کے سب سے کم ووٹرز ٹنڈو محمد خان میں 2 لاکھ 74 ہزار 941 ہیں۔ملک بھر میں سب سے کم ووٹرز بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 39 ہزار 787 ہیں، بلوچستان میں سب سے زیادہ ووٹرز کوئٹہ میں 6 لاکھ 83 ہزار 957 ہیں،خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ووٹرز ضلع پشاور میں 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہیں، کے پی میں سب سے کم ووٹرز طور گڑھ میں 90 ہزار 414 ہیں۔خواتین ووٹرز کے اعتبار سے ملک بھر میں سب سے زیادہ رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کراچی سینٹرل میں 8 لاکھ 83 ہزار 57 ہزار ہیں، بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خواتین ووٹرز کی تعداد 17 ہزار 38 ہے، کے پی میں خواتین ووٹرز کی سب سے کم تعداد طور گڑھ میں 38 ہزار 821 ہے، فاٹا میں ایف آر ٹانک میں خواتین ووٹرز کی تعداد 8 ہزار 777 ہے۔کم ووٹرز کے لحاظ سے سب سے چھوٹا ضلع فاٹا کا ایف آر بنوں ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 12 ہزار 446 ہے جب کہ فاٹا میں سب سے زیادہ ووٹرز باجوڑ ایجنسی میں 4 لاکھ 92 ہزار 732 ہیں۔