الیکشن کمیشن پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کی لسٹ جاری کر دی

0
2561

اسلام آباد(شاہداقبال)الیکشن کمیشن نےنئی حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جسکےمطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی میں اب تین حلقےہوگئےہیں جبکہ اس سے قبل اسلام آباد کے دو حلقے تھے ، حلقہ بندیوں پرتحریری اعتراضات 3اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،تفصیلات کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے مطابق قومی اسمبلی،پنجاب کے141،سندھ 61،فاٹاکے12 ،بلوچستان16، خیبرپختونخواکے 39حلقے ہوں گے ،پنجاب اسمبلی کیلئے 297اورسندھ کی 130 ،بلوچستان اسمبلی کی 51اورخیبرپختونخواکی 99جنرل نشستیں ہوں گی،الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواہ میں7لاکھ 82 ہزار 651 ،پنجاب میں7 لاکھ 80 ہزار266 ،بلوچستان میں 7لاکھ 71ہزار 546اور سندھ میں 7لاکھ 85 ہزار135نفوس پر مشتمل آبادی کاکوٹہ رکھاگیا، لاہورکے حلقے این اے 123 سے این اے 136 تک ہوں گے، گجرات کے 4حلقے این اے 68 سے این اے 71 تک ہوں گے، فیصل آبادکے حلقے این اے 101 سے این اے 110 تک ہوں گے، ملتان میں حلقے این اے 154 سے 159 تک ہوں گے، این اے 68گجرات -1کاحلقہ جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی سمیت گجرات تحصیل کے قانونگوئی حلقہ ٹانڈہ1-2، پیروشاہ1-2، دولت نگر1-2، جلالپورجٹاں 1-2 پرمشتمل ہوگا، جس کے ووٹرز6لاکھ اکسٹھ ہزار 3سو چوراسی ہونگے،این اے 69گجرات -2کاحلقہ میونسپل کارپوریشن گجرات ،پرانی ٹاؤن کمیٹی شادیوال، کنجاہ میونسپل کمیٹی،قانونگوئی حلقہ گجرات تحصیل 1-2،کنجاہ 1-2 سمیت پٹوارسرکل دیونہ منڈی 1قانونگوئی حلقہ ہریہ والا اور پٹوارسرکل دیونہ 2قانونگوئی حلقہ ماجرہ پرمشتمل ہوگااس حلقے کے ووٹرز7لاکھ اٹھارہ ہزار1سوہونگے،این اے 70گجرات 3کاحلقہ لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی، ڈنگہ میونسپل کمیٹی، دیونہ 1(قانونگوئی حلقہ تحصیل گجرات پٹوارسرکل ہریہ والا شامل نہیں)، دیونہ2(قانونگوئی تحصیل گجرات پٹوارسرکل ماجرہ شامل نہیں)،قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں جوڑا1-2، ڈنگہ 1-2 اورلالہ موسیٰ 1-2 پرمشتمل ہوگاجس کے ووٹرز6لاکھ ستتر ہزار 72ہونگے،این اے 71گجرات -4کاحلقہ تحصیل سرائے عالمگیر،میونسپل کمیٹی کھاریاں، قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں1-2، کھاریاں کینٹ، صبور1-2اورکوٹلہ ارب علی خان 1-2پرمشتمل ہوگاجسکے ووٹرز 6 لاکھ99ہزار5سوچون ہونگے،صوبائی حلقوں کے حوالے سے پی پی 28گجرات 1گجرات کے قانونگوئی حلقہ ٹانڈہ 1-2، پیروشاہ1-2، دولت نگر2( پٹوارسرکل چیچیاں شمس اور باہو وال شامل نہیں)،پٹوارسرکل جلالپورجٹاں 2قانونگوئی حلقہ ٹھمکہ اوربھراج شامل ہونگےاورووٹرزکی تعداد3لاکھ 75ہزار1سو19ہوگی،پی پی 29گجرات-2حلقہ جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی ، جلالپورجٹاں 1قانونگوئی حلقہ تحصیل گجرات ،جلالپورجٹاں2(قانونگوئی حلقہ کاپٹوارسرکل ٹھمکہ، باہووال شامل نہیں)،دولت نگر1قانونگوئی حلقہ تحصیل گجرات،پٹوارسرکل دولت نگر2قانونگوئی حلقہ چیچیاں شمس، باہووال، دیونہ منڈی 1قانونگوئی حلقہ (پٹوارسرکل ہریہ والا، جھنڈیوال، نارووالی، چک پنڈی، ٹھٹھہ پوڑشامل نہیں)،دیونہ منڈی 2 قانونگوئی حلقہ (پٹوارسرکل ماجرہ،ناگریانوالہ، ساروکی شامل نہیں)، گجرات 1قانونگوئی حلقہ (پٹوارسرکل چک بھولا، دھیرکے، گلانوالہ، گورالی، مدینہ، صابووال1، سوک کلاں شامل نہیں)، گجرات 2قانونگوئی حلقہ کے پٹوارسرکل(چک سادہ، کٹھالہ، موہلہ، قلعہ دار اوررتی شامل نہیں)،خواص پورپٹوارسرکل لالہ موسیٰ1قانونگوئی حلقہ کھاریاں تحصیل شامل ہونگےحلقےکےووٹرزکی تعداد4لاکھ 8ہزار2سواٹھاون ہے،پی پی 30گجرات-3حلقہ کنجاہ میونسپل کمیٹی،شادیوال (پرانی ٹاؤن کمیٹی چارج نمبر26)،کنجاہ1قانونگوئی حلقہ تحصیل گجرات ،کنجاہ2 قانونگوئی حلقہ تحصیل گجرات، پٹوارسرکل قانونگوئی گجرات1 چک بھولا، دھیرکے، گلانوالہ،گورالی، مدینہ، صابووال1،سوک کلاں ، پٹوارسرکل چک سادہ، کٹھالہ، موہلہ، قلعہ دار، رتی، دیونہ 1قانونگوئی حلقہ ہریہ والا، جھنڈیوال، نارووالی،چک پنڈی، ٹھٹھہ پوڑ،پٹوارسرکل دیونہ منڈی 2 قانونگوئی حلقہ ماجرہ، ناگریانوالہ، ساروکی،پٹوارسرکل جوڑا-1قانونگوئی حلقہ باگڑیانوالہ، چکوڑی بھیلووال ،دھکڑانوالی ،پٹوارسرکل ڈنگہ -2قانونگوئی تحصیل کھاریاںٹپیالہ، وڑائچانوالہ، سیکریالی، مٹووانوالہ،پٹوارسرکل لالہ موسیٰ 1قانونگوئی حلقہ چھوکرکلاںشامل ہونگے، ووٹرزکی کل تعداد اس حلقے میں 3لاکھ بانوے ہزار2سو12ہے،پی پی 31گجرات -4حلقہ میونسپل کارپوریشن گجرات پرمشتمل ہےجس کے ووٹرز3لاکھ نوے ہزار 5سوتینتیس ہیں،پی پی 32گجرات 5کاحلقہ ڈنگہ میونسپل کارپوریشن، ڈنگہ 2قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں (پٹوارسرکل ٹپیالہ، وڑائچانوالہ، سیکریالی اورمٹوانوالہ شامل نہیں) ،ڈنگہ 1قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں،جوڑا1قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں(پٹوارسرکل باگڑیانوالہ، چکوڑی بھیلووال اوردھکڑانوالی شامل نہیں)،جوڑا2قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں ، لالہ موسیٰ1قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں (پٹوار سرکل چکوڑی شیرغازی1، چکوڑی شیرغازی2، کلیوال شہانہ، سیداگول، چھوکرکلاں، خواص پورشامل نہیں)،میونسپل کمیٹی کھاریاں،پٹوارسرکل کھاریاں 1قانونگوئی حلقہ دُھنی، موہری، دھوریہ اوربوریانوالہ شامل ہونگے اس حلقے کے ووٹرزکی تعداد3لاکھ چونسٹھ ہزار4چوبیس ہے،پی پی 33گجرات 6کاحلقہ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ، کھاریاں کینٹ، پٹوارسرکل لالہ موسیٰ قانونگوئی حلقہ چکوڑی شیرغازی، چکوڑی شیرغازی 2،کلیوال شہانہ،سیداگول، لالہ موسیٰ2قانونگوئی حلقہ ، پٹوارسرکل کھاریاں 2قانونگوئی حلقہ آڑہ ،بھگوال، ڈوگہ، مکوال، سینتھل اورسہنہ،کھاریاں 1قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں(پٹوارسرکل دُھنی، موہری، دھوریہ، بوریانوالہ شامل نہیں)، بزرگوال پٹوارسرکل صبور1قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں اورصبور2قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں شامل ہونگے،یہاں ووٹرزکی تعداد3لاکھ 91ہزار7سوسترہے،پی پی34گجرات 7 کاحلقہ تحصیل سرائےعالمگیر، کوٹلہ ارب علی خان 1قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں، کوٹلہ ارب علی خان 2قانونگوئی حلقہ تحصیل کھاریاں، صبور1 قانونگوئی حلقہ(پٹوارسرکل بزرگوال شامل نہیں)، کھاریاں 2 قانو نگوئی حلقہ (پٹوارسرکل آڑہ، بھگوال، ڈوگہ، مکوال، سینتھل اورسہنہ شامل نہیں)پرمشتمل ہوگا، اس حلقے کے ووٹرز4لاکھ 33ہزار7سوچورانوے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here