الیکشن 2018ء کی تیاریاں مکمل86436 پولنگ اسٹیشن قائم

0
793

اسلام آباد عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے تیاریاں زوروں پر ہیں، ملک بھر میں86ہزار436پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے،2لاکھ 85ہزار سے زائد پولنگ بوتھ بھی قائم کر دیئے گئے، ملک بھر میں 20 ہزار سے زیادہ پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، چاروں صوبائی حکومتیں حساس پولنگ اسٹیشن پر کیمرے نصب کریں گی۔9 لاکھ عملہ تعینات ہوگا،133ڈی آر اوز،933 آر اوز نے ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سردار رضا خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس آج ہوگا جس میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائیگا، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 7386پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دےدیئے گئے ، پنجاب اور اسلام آباد میں5 ہزار568 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے، سندھ میں5 ہزار 776 اور بلوچستان میں 1780پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں، عام انتخابات میں نو لاکھ انتخابی عملہ تعینات کرنیکی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ،133ڈی آر اوز کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی،933 آر اوز کی ٹریننگ کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے بجلی، پانی،واش رومز اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے احکامات جاری کردیئے ہیں،معذورووٹرز کیلئے ریمپ بھی بنائے جائینگے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here