امتحان دینا ہے تو حجاب اتارو

0
468

جمہوریت کے علمبردار بھارت میں یونیورسٹی کی طالبہ کو حجاب لینے کی وجہ سے امتحان ہال سے باہر نکال دیا گیا۔
بھارتی میڈیار پورٹ کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ٹیسٹ میں شریک مسلم طالبہ کو حجاب لینے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے نہیں دیا گیا۔ ممتحن اور انتظامیہ کی طرف سے امتحان دینے کے لیے حجاب اتارنے کی شرط رکھ دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں طالبہ امیہ خان کے مطابق جب وہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ٹیسٹ میں شریک ہونے امتحانی مرکز پہنچی تو اسے امتحان میں بیٹھنے سے روک دیا گیا اور وجہ اس کا حجاب بتائی۔
طالبہ نے یہ بھی کہاکہ ممتحن اور انتظامیہ نے امتحان میں بیٹھنے کے لیے حجاب اتارنے کی شرط رکھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی انتظامیہ کو تحریری شکایت بھیج دی ہے۔
امیہ خان نئی دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں بزنس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں ماسٹرز کی طالبہ ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here