انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کر لیا گیا

0
623

الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا، اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابی عملے کی جانب سے کاغذات میں کوئی بھی ردوبدل جرم تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ‎جان بوجھ کر بیلٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرنا جرم ہو گا، بیلٹ پیپر اٹھانا، دوسرا بیلٹ پیپر ڈالنا، بیلٹ باکس کی سیل توڑنا، مہر کے ساتھ جعلسازی بھی جرم ہوگا،انتخابی عملے کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکیں گی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹر کو مجبور کرنا،ووٹ اورانتخابی نتائج پر اثرانداز ہونا غیرقانونی ہوگا، جرائم میں انتخابی عملے کو 2سال قید یا ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا ہے کہ ‎ووٹر کی رازداری افشا کرنا اور بیلٹ پیپر پر لگائی گئی مہر کے بارے میں کسی کو اطلاع دینا بھی غیر قانونی تصور ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‎ووٹوں کی گنتی کے وقت امیدوار یا ان کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع دینے پر 6 ماہ قید یا ایک لاکھ جرمانہ ہوگا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here