سرائے عالمگیر:مودی سرکار نےریاست کا اصل چہرہ بے نقاب کردیاہے جبکہ بھاتی فوج اوراپنی بد عمالیوں کی وجہ سے دنیا کی تاریخ میں سیاہ باب کا اضافہ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین سیاسی و سماجی شخصیت ملک ناصر سکینہ میڈیکل سٹور والوں نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاہے کہ دنیا میں امن کے ٹھیکدار اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو لیبیا،شام،عراق سمیت دیگر مسلم ممالک میں انسانیت نام شیطانی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف خاموش کیوں ہیںانھیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام بھارتی فوج کی درندگی کیوں نظر نہیں آرہی کیادنیا میں مسلمان ہونا اور حق خوارادیت مانگنا جرم ہے اوراگر اقوام عالم کی خاموشی اورامن کادوھرا معیار مذہب کی بنیاد ہر ٹھہر گیا تو یہ دنیا خاک کا ڈھیر بن جائے گی جس میںانڈیا سمیت امریکہ اور اس کے حواریوں کاعالمی طاقت ہونے کا گمنڈ خاک ہوجا ئے گا انہوں نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ اوردنیا میں امن کے علمبرداروں سے مطابہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و تشدد کو روکاجائے اور اقوام متحدہ کی قرارداتوں پر عمل کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دے کر دنیا میں امن کو بچایا جائے۔