انصاف نہ ملنے پر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ 114 ویں روز بھی جاری

0
404

سکھر ( ریاض احمد جتوئی )سکھر کے علاقے بچل شاہ میانی کی مکین جتوئی برادری کے افراد نے پلاٹ پر قبضہ کر کے برادری کے نوجوان جوان جتوئی کو قتل اور چھ افراد کو گولیاں مار کر شدید زخمی کرنے والے عمل میں ملوث جوابداروں میں لینڈ مافیا راؤشاکر ،غفار راجپوت ،مہیر جتوئی،عیسی ملک،ایوب سیلرو،پناہ لبانو دیگر کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے گذشتہ 8 ماہ سے کئے جانے والے احتجاج کے باوجود انصاف نہ ملنے پر احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ 114 ویں روز بھی جاری رکھا ۔بھوک ہڑتالی کیمپ میں موجود جتوئی برادری کے معززین دلمراد جتوئی ، محمد عیدن ،جتوئی یاسین جتوئی، حماد اللہ جتوئی،شاھنواز جتوئی ، حسن جتوئی ، شہزادو جتوئی فیض الله ، و دیگر کر رہے ہیں اس موقع پر مظاہرین کہنا تھاکے 8 ماہ گذر چکے انصاف کے لیئے دربدر ہے ہیں لیکن ابتک پولیس قتل میں ملوث جوابداروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے جبکہ معزز عدالت نے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کر رکھے ہیں لیکن پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ملزمان سر عام پولیس پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں اور ہمیں کیس سے دستبردار ہونے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ بااثر بلڈر راﺅ شاکر نے پلاٹوں پر قبضہ کرکے مکینوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں لیکن اسکے خلاف شکایت کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے ۔مظاہرین نے آئی جی سندہ پولیس ،ڈی جی رینجرس، آرمی چیف، چیف جسٹس آف سپریم پاکستان سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائےبصورت دیگر انصاف کی عدم فراہمی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here