سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹر ہےاس کے باوجودوہ سندھ کی جامعات کےچانسلرہوں گے ۔
کیا سندھ کے نامزد گورنرعمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں ہے،اس معاملے پر نامزد گورنرسے رابطہ کیاگیا لیکن عمران اسماعیل موقف دینےسے گریز کیا۔ عمران اسماعیل نے پی ایس111سےکاغذات نامزدگی میں تعلیم انٹردرج کرائی ہے جس کےمطابق الیکشن کمیشن میں عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت انٹرپاس ہے۔
نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل انٹر تک تعلیم کے باوجود سندھ کی جامعات کےچانسلرہوں گےاورگورنرکوجامعات کے وائس چانسلر تعینات کرنےکااختیارہوتاہے،جبکہ گورنر بطور چانسلر طلبہ کو ڈگریاں بھی ایوارڈ کرتا ہے ۔
ماہرین تعلیم کے مطابق عمران اسماعیل کی تعلیمی قابلیت منصب سےمطابقت نہیں رکھتی۔
دوسری جانب نئی قومی اسمبلی کے 24 اراکین کی تعلیم صرف میٹرک ہے، تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے۔ 72 ارکان کی تعلیم ماسٹرز جبکہ 116 گریجویٹ ہیں۔39 ارکان کے پاس قانون کی ڈگریاں ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ