انڈر 13 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کا بڑا کارنامہ

0
737

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔امریکامیں ایسی ہی خلاف ورزی کے سبب ایک جیپ کو خطرناک حادثہ پیش آیا جس کے باعث جیپ بری طرح اُلٹ گئی اور اس میں سوار افراد بری طرح پھنس گئے تاہم بچوں کے ٹیم ورک اور ہمت نے انہیں کسی جانی نقصان سے بچا لیا۔یہ واقعہ امریکی ریاست اوریگن میں پیش آیا جب ایک جیپ حادثے کا شکار ہوئی تاہم اسی دوران وہاں سے گزرتی انڈر 13 فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے دیکھا تو گاڑی میں سوار افراد کو بچانے پہنچ گئے ۔ہمدرد بچوں نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مل کر جیپ اٹھائی اور اس میں پھنسی خاتون کو بحفاظت بچالیا

یوں بچوں کامل کر جیپ کو اٹھاتے اور ریسکیو کرتی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افرد دیکھ چکے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here