انکے ٹوٹے دلوں پر کچھ ترس کھاﺅ:سابق وزیر خزانہ

0
420
اسد عمر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو ہرانے والی دونوں ٹیموں (نیوزی لینڈ اور انگلینڈ) کے فائنل میں پہنچنے پر بھارتیوں پر ٹوئٹر کے ذریعے ’ ہلکا پھلکا تشدد‘ کیا تو سابق وفاقی وزیر خزانہ اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر بھی میدان میں آگئے۔اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے جواب میں کہاکہ ”پہلے آپ نے ان کا طیارہ گرادیا، پھر آپ نے ان پر ایک ایسی چائے کی کوالٹی کے ذریعے تشدد کیا جو انہیں گھر پر میسر نہیں آتی اور پھر آپ نے انہیں ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بے رحمانہ طریقے سے ٹرول کرنا شروع کردیا، اسد عمر نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے درخواست کی کہ ’ ان کے ٹوٹے دلوں پر کچھ ترس کھاؤ“۔ خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے برطانوی کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ”دونوں فائنلسٹ ٹیموں (نیوزی لینڈ ، انگلینڈ) نے کامیابی کے ساتھ کھیل کے میدان میں ’لائن‘ کراس کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں ٹیموں کیلئے تاریخ رقم کرنے کے یکساں مواقع ہیں کیونکہ دونوں ہی پہلی بار ورلڈ کپ جیتیں گے“۔ یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ بھارت نے 26 فروری کو پاکستان کی ’لائن‘ کراس کی تھی جس کا جواب 27 فروری کو ونگ کمانڈر ابھی نندن کی شکل میں پوری دنیا کے سامنے آیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here