لاہور(نیوزڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ میں نے پہلے ہی کہاتھاکہ جون سے پہلے جھاڑوپھرےگا،آئندہ15 دن میں مزید جھاڑوپھرےگا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھاکہ جون سے پہلے جھاڑو پھرے گا،کبھی میری باتوں کا کریڈٹ دے دیا کریں،انہوں نے مزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 دن میں مزید جھاڑو پھر سکتا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلے بھی شہباز شریف نے ہی نواز شریف کو نکلوایا تھا،اب صورتحال مختلف
ہے،جس نے گاجریں کھائی ہیں نیب انکو پھکی دیں،بھلے وہ چاہے حکومت سے ہی کیوں نہ ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے کہاتھاکہ گندے انڈوں کوباہرپھینکو،عمران خان نہیں مانے،یہ نہ ہوکہ کسی دن کوئی بڑی خبرآجائے،انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورفریال تالپورکوڈھیل حاصل ہے،ڈیل نہیں ہوسکتی،آصف زرداری کےخلاف اہم گواہ موجودہیں،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کیخلاف بھی سیریس الزامات ہیں،اورگواہ بھی موجود ،ممکن ہے ایسے حالات ہوجائیں اوریہ ٹکٹکی پرلٹک جائیں،انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سینے سے لگا کر تاش کھیلنے والا انسان ہے، بلاول کو سب سے پہلے اپنے باپ اور پھوپھی کیخلاف تحریک چلانی چاہیے، بلاول کوسوچناہوگاکہ بی بی کی وصیت نوکرانی کے پرس سے کیسے نکلی،وزیر ریلوے نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف سنگین مقدمات ہیں،بلاول تویوں ہی بھینٹ چڑھ رہاہے، انہوںنے کہا کہ صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے،آپ نے پوچھا ہے عسکری نظام تو نہیں آرہا؟اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہے ،اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتاہے،لیکن نواز شریف اورآصف زرداری کی حکومت کبھی نہیں آسکتی