ایران کے حوالے سے امریکہ آج رات اہم اعلان کرے گا

0
915


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے اہم اعلان کریں گے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران ایٹمی ڈیل کی قسمت کا فیصلہ آج کریں گے۔
جنوبی کوریا سے معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے والے ٹرمپ نے ایران سے کیا گیا ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔
گزشتہ روز انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام بھیجا کہ وہ ایران ایٹمی ڈیل سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنائیں گے۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اگر امریکا نے غلط فیصلہ کیا تو اسے ایران کے مناسب ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا قابل اعتماد نہیں، غلط امریکی فیصلہ ایرانی عوام کی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوگا، امریکا نے مزید اقتصادی دباؤ ڈالا تو ایران کا رد عمل سخت ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ ابتدا سے ہی ایران جوہری معاہدے کے سخت خلاف ہیں اور انہوں نے اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر نظرِ ثانی کے لیے 12 مئی کی ڈیڈلائن دی ہے ۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here