ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان بری

0
1015


ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان بری
اسلام آباد: (04 مئی ،2018) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آج ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کو بری کردیا ہے، کیس کا فیصلہ شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دوہزار چودہ کے اسلام آباد دھرنے کے دوران قائم کیے گئے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس پر فیصلہ سنایا گیا، فیصلہ اے ٹی سی کے جج شاہ رخ ارجمند نے سنایا، فیصلے کے تحت عمران خان کو اس کیس میں بری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ سال دوہزار چودہ میں حکومت کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے دوران عمران خان، سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری اور دیگر کے خلاف چار مقدمات درج کیے گئے تھے۔جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here