تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کی لاہور سے نشست این اے131پرپی ٹی آئی کے2امیدوار سامنے آ گئےہیں۔دونوں امیدواروں نے حلقے میں اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین کی این اے 131لاہور کی نشست چھوڑنے پر یہاں صورتحال پیچیدہ ہوسکتی ہے،اس نشست پرپی ٹی آئی کے2امیدوار سامنےآچکےہیں جس میں پہلا نام ولید اقبال کا ہے جن کے متعلق پی ٹی آئی کے ذرائع بتاتےہیں کہ عام انتخابات میں ٹکٹ سے محرومی پر عمران خان نےانہیں ضمنی الیکشن میں یہاں سے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیاتھا۔ دوسرے امیدوارمسلم لیگ ن چھوڑکرآنےوالےہمایوں اخترہیں جنہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت این اے 131سے ضمنی الیکشن لڑنے کی شرط رکھی تھی ۔دونوں نے قیادت سے گرین سگنل ملے بغیرہی انتخابی مہم شروع کر دی ہےتاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرےگی۔ بشکریہ روزنامہ جنگ