ایک اور رکن قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سےگلے شکوے سامنےآ گئے

0
548

عامر لیاقت کے بعدپی ٹی آئی کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کا اظہار محرومی اورگلے شکوے سامنےآ گئے، این اے 252 سے ایم این اے منتخب ہونے والے آفتاب جہانگیر کہتے ہیں چاہے اسلام آباد ہو یا کراچی،ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

آفتاب جہانگیر کی جانب سےجاری آڈیو بیان میںان کا کہنا ہےکہ ہم بھی کراچی سے منتخب ہوئے ہیں تاہم ہمیں ہرمعاملات پر نظرانداز کیا جارہاہے، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات ہویا ادارہ نورحق کا دورہ ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سے مطالبہ کیا کہ’ آپ کراچی کے بڑے ہیں یہ معاملات دیکھیں‘ـ۔ دو روز قبل عامر لیاقت نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب کے بعد عشائیے میں مدعو نہ کرنے پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا واٹس ایپ گروپ بھی چھوڑ دیا تھابشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here