ایک بیوی کے تین دعویدار لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے، ان کا موقف ہے کہ گجرات میں شادی کے نام پرلوٹنے والا گروہ سرگرم ہے۔
پہلے دعویدارخالد کا کہنا ہے کہ مصباح شادی کے تین دن بعد لاکھوں کا زیورلے کررفوچکر ہو گئی۔
دوسرے شوہر صابرنے فریاد کی کہ مصباح رانی 6 لاکھ لےکر فرارہوئی۔
تیسرے دعویدار عاطف نے بتایا کہ مصباح زیورات لے کر چند روزمیں گھر سے فرار ہوئی۔
تینوں دعویداروں کا کہنا تھا کہ اب مصباح چوتھے خاوند کے ساتھ رہ رہی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ