باپ نے بچوں کو زہریلی کولڈ ڈرنک پلادی

0
481

سیالکوٹ گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر باپ نے کولڈ ڈرنک میں زہریلی گولیاں ملا کر 5بچوں کو پلا دی، زہریلی کولڈ ڈرنک پینے سے بچوں کی حالت خراب ہو گئی،متاثرہ بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کے نواحی گاؤں رحمت پورہ میں پیش آیا جہاں محمد جاوید نامی شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے بعد باپ نے بچوں کو زہریلی کولڈ ڈرنک پلا دی۔بچوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ بچوں کا کہنا ہے کہ والد نے والدہ سے جھگڑے کے بعد ہمیں کولڈ ڈرنک پلائی۔ بچوں کی عمریں 10سے 16سال کے درمیان ہیں۔
پولیس نے باپ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here