اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 55 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ہے، اضافے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ اضافہ اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین، کے الیکڑک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا جب کہ اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ سی پی پی اے کے مطابق اپریل میں آر ایل این جی والے پلانٹس نہیں چلائے گئے، اپریل میں ہائیڈل سے 22.94 فیصد اور کوئلے سے 10.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ مقامی گیس سے 18.24 فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے30.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں ایٹمی وسائل سے 7.67 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔