بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست

0
473

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی، جس میں بجلی کی قیمتوں میں22 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، بجلی کی قیمتوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں مئی کے مہینے کیلئے اضافہ کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے اضافے کیلئے نیپرا کو درخواست دے دی ہے۔ نیپرا نے اپنی درخواست میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائےگا۔ بجلی کی قیمتوں میں مئی کے مہینے کیلئے اضافہ کیا جائےگا۔ نیپرا 26 جون کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔ نیپرا کو آگاہ کیا گیا کہ مئی میں پن بجلی سے29.69 اورکوئلے سے12.12 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اور مئی میں مقامی گیس سے16.32 اوردرآمدی ایل این جی سے28.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ تاہم بجلی کی قیمت 22 پیسے اضافہ کیا جائے۔ دوسری جانب یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے تک فی لٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جارہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ امریکی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 56 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر اضافے سے 64 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے دنیا کے تمام ممالک پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں7 روپے تک فی لٹر اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here