یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا سے شمال میںکیریان ڈونگو کے مقام پرمسافر بس کی مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکر، حادثے میں 16 بچوں سمیت 48 افراد ہلاک ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں بس اور ٹریکٹر کی ٹکرا کے نتیجے میں بس میں سوار 48 مسافر ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 16 بچے بھی شامل ہیںجبکہ ٹریکٹر میں سوار افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر بس ٹریکٹر سے ٹکرانے کے بعد ایک اور ٹرک سے جا ٹکرائی جس کی وجہ سے ٹرک الٹ گیا اور ٹرک میں سوار 8 افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر کی ہیڈ لائٹس بند ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔اسپتال میں 48 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 16 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔ پولیس نے مسافر بس، ٹریکٹر اور ٹرک کو تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ