بلانہ ملنے پر پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا؟ (زبان خلق) تحریر :چوہدری رستم اجنالوی

0
297

بلانہ ملنے پر پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا؟
(زبان خلق)تحریر :چوہدری رستم اجنالوی

خبر ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی اور انتخابی نشان پر حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کردیا۔بلے کا نشان پھر واپس لے لیا گیاالیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے کر پارٹی سے انتخابی نشان ’بلا‘ واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا کیا پاکستان کی تاریخ میں کیا یہ پہلی بار ہوا؟ ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کا انتخابی نشان تبدیل ہوا ہو ایسا نہیں ہے اس سے پہلے بھی پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے نشان تبدیل ہو چکے ہیں پہلے پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان جو پہلے تلوار تھا تبدیل کیا گیا تھا اس کے بعد تیر کا نشان ملا تھا اور اس کے بعد مسلم لیگ نون کا بھی نشان تبدیل ہوا تھا جو سائیکل سے شیر ہوا اب پی ٹی آئی کا نشان بلا واپس لیا گیا ہے لیکن بات نشان کی نہیں ہے جب پیپلز پارٹی کا نشان تبدیل ہوا تھا اس الیکشن کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تھی اور جب مسلم لیگ نون کا نشان تبدیل ہواتھا اس الیکشن کے نتیجے میں مسلم لیگ کو 90سے زیادہ سیٹیں ملی تھیں اور اب پی ٹی آئی سے نشان بلا واپس لیا گیا ہے تو پی ٹی آئی کتنی کامیابی حاصل کر سکے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن پی ٹی آئی کو بلے کے نشان جانے سے کوئی خطرہ نہیں ہے نشان تو کوئی اور بھی مل جائے تو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا جیسے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو نشان تبدیل ہونے پر کوئی نقصان نہیں ہوا تھا پی ٹی آئی کو خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رہتا ہے تو پی ٹی آئی کو کوئی بھی نشان نہیں ملے گا اس الیکشن میں بلکہ اس کے سارے امیدوار آزاد تصور ہونگے اور پی ٹی ائی کو مخصوص نشیستیں بھی نہیں ملیں گی اور اگر پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حثیت سے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو بھی جاتے ہیں تو وہ الیکشن کے بعد کسی بھی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں اور اپنا ووٹ دینے میں بھی آزاد ہونگے اور اس بات کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کو نہیں ہوا تھا اسی لیے تو ببرسٹر گوہر یہ بیان دینے پر مجبور ہوئے ہیں کہ بلا نہ سہی کوئی اور نشان الاٹ کیا جائے ہم الیکشن میں حصہ لیں گے الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ہر صورت الیکشن میں حصہ لیں گے یقینا پشاور ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے بلکہ شائید پی ٹی آئی کو اب اگلے حالات کا اندازہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور انٹراپارٹی الیکشن میں کی گئی غلطیوں کا بھی احساس ہو گیا ہے پی ٹی آئی کے پاس ابھی سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے اور ممکن ہے ہے پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ سے کوئی رلیف بھی مل جائے اور الیکشن تک ان کو بلے کا نشان مل جائے اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی کو یقینا فائدہ ہو گا اور اگر سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بحال رکھا تو اس الیکشن میں پی ٹی آئی باہر ہوتی ہوئی نظر ا رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here