بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کر لیے

0
925

کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل شروع ہوگیا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیےکاغذات نامزدگی حاصل کر لیے گئے ہیں، بلاول کی طرف سے ان کے وکیل نے کاغذات حاصل کیے۔کراچی میں بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 246 لیاری سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نامزدگی فارم حاصل کرلیا۔کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل آج شروع کردیا گیا ہے، الیکشن 2018ء کے کاغذات نامزدگی میں ہر امیدوار کو آرٹیکل 62 اور 63 کا بیان حلفی جمع کرانا ہو گا۔بیان حلفی میں غیر ملکی پاسپورٹ، دہری شہریت، حکومتی یوٹیلیٹی بلز نا دہندہ، اور زیر سماعت فوجداری مقدمات کی تفصیل دینی ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2013ء کے الیکشن میں نامزدگی فارم میں غیر ملکی پاسپورٹ، دہری شہریت، حکومتی یوٹیلیٹی بلز نا دہندہ، اور زیر سماعت فوجداری مقدمات کی تفصیلات کیلئے علیحدہ خانے رکھے گئے تھے لیکن اب بیان حلفی ہی میں یہ ساری تفصیلات دیناہوں گی۔
کاغذات نامزدگی میں امیدواروں سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، امیدواروں کو اہل خانہ، زیر کفالت افراد، کمپنیز اور پروفیشن کی تفصیل بھی دینی ہو گی، رواں سال منقولہ جائیداد کی تفصیل بھی اثاثوں کی تفصیلات میں شامل ہے۔
پہلی بارامیدوار کو ای میل ایڈریس اور کونٹیکٹ نمبر بھی دینا ہو گا، اس بار این ٹی این نمبر نہیں مانگا گیا، کیونکہ اب شناختی کارڈ نمبر ہی این ٹی این نمبر ہے۔
3 سالہ انکم ٹیکس، زرعی ٹیکس، غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی طلب نہیں کی گئیں،تعلیمی قابلیت اور جس جماعت سے ٹکٹ لیا گیا اس کی طرف سے رقم وصول کرنے کی تفصیلات بھی نامزدگی فارم کا حصہ نہیں ہوں گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here