بلاول بھٹو کاشدید رد عمل ،حُکومت کو کھری کھری سنا دیں

0
416

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر بلاول بھٹو کا شدید ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ چئیرمین پاکستان پیپلزل پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ احتساب اور سلیکٹڈ گرفتاریوں سے سلیکٹڈ حکومت سامنے آگئی ہے۔ اپوزیشن کی گرفتاریوں، میڈیا پر پابندیاں اور سلیکٹڈ حکومت ہے، کچھ نیا نہیں ہے۔ یہ ر ضیاء اور مشرف کے ڈکٹیٹر دور جیسا دور ہے ۔ ان کاموں سے ہماری مزاحمت نہیں رکے گی‘۔ بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر کہا ہے کہ کہ سلیکٹڈ گرفتاری ہے اور سلیکٹڈ حکومت کا کام ہے۔ خیال رہے کہ آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور کے ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ۔ خیال رہے کہ نیب نے آج سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔ نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ٹرمینل کا غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اور سابق وزیراعظم کو صبح 10 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے من پسند کمپنی کو 15 سال کا ٹھیکہ خلاف ضابطہ دیا جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ دوسری جانب گذشتہ روز چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ادارہ ’’احتساب سب کے لیے‘‘ کی پالیسی پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی ناسور اور ملکی ترقی و خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ افسران بدعنوانی کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں ،لوٹے ہوئے 326 ارب قومی خزانے میں جمع کروانا ریکارڈ کامیابی ہے ۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا گرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here