پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کو تھرپارکر سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے ۔
بلاول ہائوس میں پی پی چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کہا کہ سندھ حکومت نے عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی اور حکمرانی سے خشک سالی سے متاثر علاقوں کے حالات کو قابو اور بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ عوام کی توقعات کے مطابق صوبہ سندھ کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین کو ترقیاتی کاموں اور حکومت سندھ کی جانب سے آئندہ سالوں کے لئے زیرغور منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔بشکریہ روزنامہ جنگ