بلدیاتی نتائج نے عام انتخابات پر سوالیہ نشان لگادیا وفاقی وزیر

0
476


وفاقی وزیر اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےکنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات نے عام انتخابات کے نتائج پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کراچی ، حیدرآباداور میر پور خاص میں کلین سوئپ کرنے کا دعویٰ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کی مقبولیت کا منظر 24 جولائی سے پہلے والا ہے،آج کے نتائج نے بتایا کہ یہاں کا مینڈیٹ کس کے پاس ہے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ متحدہ کو دو گنا ووٹوں سے کامیابی ملی ، خدا کا صد شکر جس نے ہماری لاج رکھی ،عوام کے اعتماد پر شکر گزار ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here