بنگلہ دیش میں آتشزدگی، 10 ہزار افراد بے گھر

0
520

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کی گنجان آبادجھگیوں میں خوفناک آگ لگنے سے 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے، واقعے میں کچھ افراد زخمی بھی ہوئے، عید کی چھٹیوں کے باعث کچی آبادی میں کم لوگ موجود تھے۔

ڈھاکا کے علاقے میر پور میں کچی آبادی میں آگ لگی،تیزی سے پھیلنے والی آگ نے کچھ ہی دیر میں پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،فائر فائٹرز نے کچھ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔کچی آبادی میں مزدور طبقہ رہائش پذیر تھا،جھگیاں جلنے سے 10 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں، جو قریبی اسکول میں عارضی پناہ لئے ہوئے ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here