بورے والا تیرہ سالہ محمد علی کا قاتل کون

0
773


بورےوالا تھانہ سٹی کے علاقہ 515 ای بی پی آئی لنک کے نزدیک کنویں سے 13 سالہ بچے کی لاش برامد،13 سالہ محمد علی ولد منظور احمد مغل سکنہ عظیم آباد دو روز سے لاپتہ ہوا تھا۔لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا گیا ہے۔لاپتہ محمد علی کے محلے دار 18 سالہ علی جان کو مشکوک جان کر حراست میں لیا گیا تھا جس کی دوران انٹیروگیشن نشاندہی پر کنویں سے 13سالہ بچے محمد علی کی لاش برآمدہوئی۔ملزم طالبعلم علی جان ولد عبدالحمیدکے ساتھ ٹیوشن پڑھتا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کنویں میں پھینکی گئی۔تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here