بڑے بڑے برج الٹ گئے،

0
653

عام انتخابات 2018میں بڑے بڑے برج الٹ گئے،غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے53اور 57سےسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ،این اے 8مالاکنڈسے بلاول بھٹو،این اے 38اوراین اے 39سےمولانافضل الرحمن،این اے 24ٹوسےاسفندیارولی خان،این اے31سے غلام بلور اوراین اے 7لوئردیر2 سے سراج الحق ہار گئے ، رات گئے موصولہ نتائج کے مطابق راناثناءاللہ، سعد رفیق ،طلال چوہدری، یاسمین راشد، سمیرا ملک ،کراچی سے شہباز شریف ،محمدمیا ں سومرو،ارباب غلام رحیم ہا رہے تھے جبکہ چوہدری نثار علی خان کو ایک صوبائی حلقے میں برتری تھی جبکہ دو قومی اور ایک صوبائی حلقے میں وہ دوسرے نمبر پر تھے ۔دریں اثناء پشاور سےنمائندہ جنگ کے مطابق خیبر پختونخوا کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کے بعد بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی خان، جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ بھی الیکشن ہار گئے ہیں،حاجی غلام احمد بلور، میاں افتخار حسین، مولانا گل نصیب خان اور سکندر شیرپاؤ بھی شکست سے دو چار ہوگئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے8ملاکنڈ سے تحریک انصاف کے امیدوار جنید اکبر، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف این اے3 سوات سے تحریک انصاف کے سلیم الرحمان کے ہاتھوں شکست کھا گئے ہیں ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے24 چارسدہ پر اے این پی کے قائد اسفندیارولی خان اور تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر فضل محمد خان کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فضل محمد خان کامیاب ہوئے، قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے23 چارسدہ سے الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے، مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قومی اسمبلی کی نشست پر تحریک انصاف کے یعقوب شیخ سے الیکشن ہار گئے ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے7 پر تحریک انصاف کے امیدوار بشیر خان سے الیکشن نہ جیت سکے، قومی وطن پار ٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر خان شیرپاؤ تحریک انصاف کے امیدوار خالد خان ، اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین تحریک انصاف کے امیدوار خلیق الزمان اور اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر الحاج غلام احمد بلور تحریک انصاف کے امیدوار حاجی شوکت علی کے ہاتھوں شکست کھا گئے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here