بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

0
544

سندھ کے شہر جیکب آبادمیں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ موسی ٰاللہ آباد کالونی میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی کی چھوٹے بھائی سے تکرار ہو گئی۔ جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے غصے میں آ کر چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقتول کی لاش کو تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکابندی کر دی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here