بھارتی فورسزکی بلااشتعال فائرنگ، شہری زخمی

0
466

بھارتی فورسزکی سیالکوٹ سیکٹرکےگاؤں سکھیال پربلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والاشہری محمد حنیف کاشت کاری کررہا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شدید زخمی شہری محمد حنیف کو سی ایم ایچ سیالکوٹ منتقل کردیا گیا۔

پاکستان رینجرزنے بھارتی اشتعال انگیزی پراحتجاج کے لئے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ کردیا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رینجرز نے فلیگ میٹنگ کا مطالبہ ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here