بھارتی ایئرفورس کے وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو اپنی ہی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وائس چیف ایئر مارشل سریش ببن دیو سے اتفاقیہ طور پر گولی چل گئی تھی،جو ان کی ران پر لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گولی لگتے ہی بھارتی وائس چیف ایئر مارشل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کر کے ران سے گولی نکال دی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بھارتی وائس ایئر چیف سریش ببن دیو بطور فائٹر پائلٹ 15جون 1979ء کو بھارتی ایئرفورس سے وابستہ ہوئے تھے، رواں سال جولائی میں وہ وائس ایئرچیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ