بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 93سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دو مرتبہ وزیر اعظم بننے والے93 سالہ اٹل بہاری واجپائی کی حالت تشویشناک تھی جس کی بنا پر انہیں اسپتال انتظامیہ نے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا تھا ۔وہ اس وقت آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں زیر علاج تھے اور آج شام ان کا انتقال ہوا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ہسپتال میں ان کی عیادت کی تھی۔
انہیں رواں ماہ جون میں اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نےان کی سانس کی نالی میں انفیکشن بتایا تھا۔ ساتھ ہی انہیں گردوں کا بھی مرض لاحق تھا۔