بیس لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے، گورنر مکہ

0
408

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ اس سال 20 لاکھ فرزندان توحید فریضہ حج ادا کریں گے۔

منیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ اسلام پیغام کا پیغام ہے، اور ان کی حکومت دنیا میں مستقل بنیادوں پر امن و امان کے قیام کے لئے دعاگو ہے۔ گورنر مکہ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فرضی حج قافلے فراہم کرنے والے 160 اداروں کے خلاف کارروائی کی جبکہ حج وعمرہ قوانین کی خلاف ورزی پر 5 لاکھ 45ہزار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 2لاکھ 31ہزار911 گاڑیوں کو مکہ مکرمہ میں داخلے کے اجازت نامے نہ ہونے پر لوٹا دیا گیا۔

گورنر مکہ کے مطابق امسال بیرون مملکت سے آنے والے حجاج کی تعداد 17 لاکھ 58 ہزار 722 رہی جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار 747 مملکت کے اندرونی علاقوں سے پہنچے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here