بینظیر کا بیٹا ہوں الیکشن کا چیلنج قبول ہے،بلاول بھٹو

0
930
  • ۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں شہید بینظیر کا بیٹا ہوں الیکشن 2018ء کا چیلنج قبول کرتا ہوں ، گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
    ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں پی پی کے خلاف سازشیں ہوئیں،وہ بینظیر بھٹو کے بیٹے ہیں اور چیلنج قبول کرتے ہیں ۔
    انہوں نے کہا کہ یہ میرا پہلا الیکشن ہے اور وہ انتخابی منشور کے ساتھ آئے ہیں، بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک کی بنیادیں ہل چکی تھیں لیکن ہم نے نہ صرف جمہوریت کو بحال کیا بلکہ آمر کو بھی نکالا۔پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ن کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے کے موڈ میں نہیں ہوں کیونکہ ن لیگ دھوکا دیتی ہے اور پی ٹی آئی یوٹرن لیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور عمران خان کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں لیکن جو پیپلز پارٹی کے منشور کو مکمل کرنے میں ساتھ دے گا اس کے ساتھ اتحاد ہو سکتا ہے۔وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات میں اکثریت ملی تو اس حوالے سے فیصلہ پارٹی کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آصف زرداری بنیں گے یا میں، اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔
    بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here