بھارتی گجرات میں بی جے پی رہنما گائے کے حملے میں اپنی پسلیاں تڑوا بیٹھے اور اسپتال پہنچ گئے۔ لیلادھر واگھیلا نامی رہنما گجرات سے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیرہیں۔
لیلادھر واگھیلا کے اہل خانہ کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد ٹہلنے نکلے تھے کہ گائے کے حملے کا شکار ہو گئے،اہل خانہ کے مطابق لیلادھر واگھیلا دوپہر میں کبھی ٹہلے کے غرض سے باہر نہیں نکلے وقوع کے روز نکلے اور حادثے کا شکار ہو گئے۔ لوگوں نے لیلادھر واگھیلا کو زخمی حالت میں دیکھا تو فوری طور پر اسپتال پہنچایا،جہاں ڈاکٹروں کامعائنہ کے بعد کہنا ہے کہ واگھیلا کی پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں جسم میں خون جم گیا ہے جس کی وجہ سے واگھیلاکو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کا علاج جاری ہے۔
وزیر اعظم مودی نے بھی اسپتال میں لیلادھر واگھیلا کی عیادت کی اور ان کی صحت کے بارے دریافت کیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ