تاجر برادری کی طرف سے پاکستان عام آدمی موومنٹ کیلئے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ محمد سعد خٹک تھے۔
پشاور(نمائندہ عمر فاروق) میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور میں تاجر برادری کی طرف سے پاکستان عام آدمی موومنٹ کیلئے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں تاجر برادری کی طرف سے پاکستان عام آدمی موومنٹ کیلئے ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ محمد سعد خٹک تھے پروگرام میں تاجر برادری کے علاوہ دیگر حلقہ احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پاکستان عام آدمی موومنٹ کے سربراہ محمد سعد خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ واحد سیاسی جماعت یے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور عوام کی مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ کا مشن ملک و قوم کی بہتری میں کردار ادا کرنا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان عام آدمی موومنٹ عام عوام کی پارٹی ہے اور انشاءاللہ عام آدمی کی خدمت کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی سربراہ پاکستان عام آدمی موومنٹ محمد سعد خٹک نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا موجودہ حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے عوام کو ذلیل کرنے کیلئے سرگرم ہے جو عوام کے ساتھ زیادتی ہے عوام کی خدمت کرنا ہر سیاسی جماعت کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔