تحریک لبیک پاکستان سے بڑا پرامن کوئی نہیں راجہ اسحاق

0
430

انگلینڈ (علی رضا) برمھینگھم تحریک لیبیک پاکستان کے رہنما راجہ محمد اسحاق چشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان سے بڑا پرامن کوئی نہیں فیض آباد کا دھرنا خالص تحفظ ختم نبوت ﷺ کے لئے دیا گیا تھا تو اسلام اور پاکستان کے دشمن یعنی لبرلز کو یہ کیسے ہضم ہوتا۔ امریکا میں مسئلہ رنگ و نسل پرستی کا چل رہا ہے اسی وجہ سے امریکا میں ٹرمپ کے آرڈر پر عسکری قیادت آسکتی ہے تو فیض آباد میں پاکستان کی عسکری قیادت کا آنا تو زیادہ ضروری بنتا تھا۔ اور کیسے نہ آتے، ایمان کی طاقت کے سامنے کوئی باطل کھڑا نہیں ہوسکتا۔
حالیہ امریکی فسادات سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ جب رنگ و نسل کے تحت صرف ایک سیاہ فام انسان کے قتل پر امریکا کے کچھ شہروں کو تباہ کردیا گیا تو سوچو جس مقدس ہستی کی عزت و عظمت کے تحفظ کے لئے فیض آباد والے نکلے تھے حکمرانوں نے تو انکے 8 بندے شہید کردیے لیکن بدلے میں ایک اشارے پر پورا پاکستان بند کردینے کی طاقت رکھنے والوں نے امن کا مظاہرہ کرتے ہوے ملک پاکستان میں کوئی پرتشدد کاروائی نہیں کی بلکہ اپنی جانیں ہتھیلی پر لیکر بیٹھ گئے کہ یا تو ترمیم واپس لو یا ہماری گردن لے جاؤ۔
اس دور میں بھی اس سے بڑھ کر اسلام و اہل اسلام امن کی اور کیا مثال پیش کریں۔
امریکا کے حالیہ فساد سے ہی ثابت ہوگیا کہ الحمدللہ اہل سنت و جماعت کی مرکزی کردار رکھنے والی واحد سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان سے بڑا پرامن کوئی نہیں۔
غازی اسلام ملک ممتاز حسین قادری شہید علیہ الرحمہ کی شہادت اور جنازے میں 60/70 لاکھ افراد کی شرکت بھی روۓ زمین پر تاقیامت بہت بڑا ثبوت ہے کہ اہل سنت و جماعت ہی واحد پرامن جماعت ہے جو نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سرحدوں کا دفاع بھی جانتی ہے
*تاجدار ختم نبوت ﷺ زندہ باد زندہ باد زندہ باد*
مڈ لینڈ زون ٹی ایل پی برطانیہ
Midland zone TLP uk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here