سپین (علی حیدر+ارسلان اشرف )سپین کے شہر ترتوسا میں پہلی بار جشن آزادی دریا میں کشتی میں منایا گیا ۔سپین کے شہر ترتوسا کے دریا پاکستانی کمیونٹی نے جشن آزادی مناتے ہوئے دریا میں پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس آزادی کی تقریب میں بچے بھی شامل تھے اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کر رہے تھے ترتوسا کی سر زمین میں پہلی بار یوم پاکستان کی تقریب دریا میں منائی گئی اور پاکستان کا کیک کاٹا گیا اس موقعہ پر پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں
شرکت کی اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی گئی تقریب میں چوہدری بشارت حسین ۔ لطیف بھائی۔ربیع اللہ ۔محمد امتیاز علی حیدر۔ملک سجاد۔محمد عبداللہ۔محمد اسامہ
۔یاسر بٹ۔ظفر اقبال۔محمد اشفاق۔داؤد مقصود ۔عماد۔میہیب۔موسی نمایاں تھے