تعلیم کے بغیر ترقی و عروج کی خوائش بے بنیاد خواہش ہے.عائشہ شیخ
سندھ(نمائندہ خصوصی)تعلیم نسواں کے حوالے سے مزید بیداری پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔معروف ایوارڈ یافتہ طالب علمہ گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ٹو ایس ایس پی اینٹی کرپشن ضلع سکھر صبغت اللہ شیخ کی بیٹی معروف نوجوان ایوارڈ یافتہ طالب علمہ عائشہ شیخ نے کہا کہ انسان جب زیور تعلیم سے آراستہ ہوتا ہے تو واقعی وہ انسان ہوتا ہے ہر زمانے میں تعلیم یافتہ حضرات کی قدر و قیمت رہی ہے تعلیم کے بغیر ترقی و عروج کی خواہش بے بنیاد خواہش ہے انسان کی وافعیت کیلئے دینی تعلیم اسلامی تربیت ایمانی شائستگی اور انسانی عادات و آداب کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی ضرورت مچھلی کیلئے پانی کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی حدود میں رہ کر تعلیم نسواں کو زیادہ سے زیادہ عام کرنا چاہیے تا کہ نئی نسل اعلی اخلاق و کردار کی مالک بن سکے پی ایس ٹو ایس ایس پی اینٹی کرپشن ضلع سکھر صبغت اللہ شیخ کی بیٹی معروف و نوجوان ایوارڈ یافتہ طالب علمہ عائشہ شیخ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ تعلیم کا حصول وقت کی اشد ضرورت ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ بچوں کی تعلیم کی حصول پر بھرپور توجہ دیں تا کہ بچے آئندہ وقت کیلئے کچھ بن سکے اور ملک و قوم کی خدمت کر سکے انہوں نے مزید کہا کہ انسان کی پہچان صرف تعلیم سے ہی ممکن ہے اس لئے حکومت کو بھی چاہیے کہ تعلیم کے شعبے کیلئے اہم اقدامات کریں تا کہ تعلیمی شعبہ بہتر سے بہتر سکے۔